Categories
Breaking news

رافیل نڈال نے اے ٹی پی ٹور میں ایک ہزار میچز جیت لیے

Advertisement
Advertisement

اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ٹور میں 1000واں میچ جیت کر منفرد سنگِ میل عبور کر لیا۔پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے ہم وطن کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔یہ ان کی اے ٹی پی ٹور میں ایک ہزارویں فتح ہے۔واضح رہے کہ رافیل نڈال یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دوسرے ٹینس کھلاڑی ہیں، ان سے قبل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بھی ایک ہزار میچز جیتنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب فورتھ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو بھی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *