Categories
Breaking news

راج کمار راؤ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا بالآخر رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی منگنی کی تقریب کی تھیم سفید رکھی گئی تھی جس میں اس جوڑے سمیت تمام شرکاء نے سفید لباس پہنے تھے۔
منگنی کی تقریب میں راج کمار راؤ نے ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی انگوٹھی بھی پہنائی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راج کمار راؤ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے ہیں تو فوراََ اُن کی گرل فرینڈ بھی بیٹھ جاتی ہیں اور اداکار سے پوچھتی ہیں کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘اس کے بعد یہ جوڑا ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا اور پھر رومانوی ڈانس کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا شاہی ریاست راجستھان میں شادی کی روایتی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ شادی میں صرف ان کے قریبی دوست اور عزیز ہی شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.