Categories
Breaking news

راجیو کپور اپنی زندگی کی آخری پرفارمنس پر مبنی فلم نہ دیکھ سکے

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے فلم ساز اشتوش گواریکر نے اداکار راجیو کپور کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، یاد رہے کہ کپور خاندان کے ایک اور چشم و چراغ راجیو کپور منگل کو چل بسے۔وہ راج کپور اور کرشنا کپور کے بیٹے، رندھیر اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی تھے، رشی کپور گزشتہ برس کے اوائل میں چل بسے تھاشتوش گواریکر نے اس موقع پر ماضی میں راجیو کپور کے ساتھ بیتے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔یاد رہے کہ اشتوش گواریکر کی تلسی داس جونیئر راجیو کپور کی بطور اداکار آخری فلم تھی، اشتوش گواریکر نے اس بات پر اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ راجیو اپنی زندگی کی آخری پرفارمنس پر مبنی فلم ’تلسی داس جونیئر‘ نہ دیکھ سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایوارڈ یافتہ فلم رام تیری گنگا میلی کے زمانے سے راجیو کے بہت بڑے پرستار تھے، راجیو نے اس فلم میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔اشتوش کے مطابق اسکے بعد سے ہم دونوں میں کافی قربت ہوگئی تھی، اور جب مجھے تلسی داس جونیئر کی صورت میں اپنی پروڈکشن کا موقع ملا، تو میں نے انھیں کاسٹ کیا۔راجیو کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، سیٹ پر وہ ایک مکمل پروفیشنل تھے اور بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے تھے۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں راجیو کی موت کے بعد انکی یاد میں گفتگو کررہا ہوں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *