
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علی امین گنڈاپور کے بھائی کو نااہل اور جرمانہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق بری طرح پامال کیا۔
ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ علی امین سرعام پیسے دیتا پکڑا گیا، کمیشن کی ہدایت کے باوجود ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد امیدواروں کی نااہلی کی سفارش کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پاکستان کی طرح بااختیار ادارہ ہے مگر فیصلہ نہ لے سکا۔
عمر امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی اور صاف شفاف انتخابات کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے بھائی علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی، بس ٹرمینل پر چھاپا، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور نان کسٹم سامان برآمد کرلیا۔
-
شہباز، حمزہ کی احتساب عدالت میں پیشی
لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل کو مزید دلائل کے 15 فروری کو طلب کر لیا، جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرنے کے لیے15فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
-
کراچی، آن لائن شراب فروخت کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں ہر طرح کے سامان کی طرح شراب بھی آن لائن فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں فریئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
-
نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے وکیل شہریار نواز خان نے درخواستوں پر دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
-
سعودی عرب کے وزير داخلہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
سعودی عرب کے وزير داخلہ امير عبدالعزيز ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
-
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ریکارڈ ویکسینیشن
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں ایک روز میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔
-
عمر امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-
سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں
معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
-
آئی ایم ایف کے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں
-
سی پیک ون ونڈو آپریشن کے پیچھے وزیراعظم ہیں، خالد منصور
معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کاکہنا ہے کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وزیراعظم کھڑے ہیں، وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرا دی، وزیراعظم آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا،سی پیک میں کچھ پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں ان مسائل کو حل کردیا گیا ہے، چینی کمپنی نے پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی کاشت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
-
اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کیخلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف؟ آج نون لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔
-
گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اسی کے ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو کو ضمانت منظور کر لی۔
-
چترال جانے والی گاڑیاں دیر میں پھنس گئیں، سیاح انتظامیہ پر برس پڑے
چترال جانے والی گاڑیوں کے دیر میں برفباری میں پھنسنے پر سیاح انتظامیہ پر برس پڑے۔
-
کوئی نیا تجربہ یا الائنس نہیں ہے، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ سب سے نااہل کرپٹ ترین حکومت سے عوام کی جان چھڑائے، کوئی نیا تجربہ یا الائنس نہیں ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرتی ہیں۔
-
سرگودھا: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
سرگودھا میں اجتماعی زیادتی اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد کردی