Categories
Breaking news

راجن پور: کچے میں اغوا ہوئے 2 پولیس والوں سمیت 3 اہلکار نوکری سے فارغ

راجن پور:کچے میں اغوا ہوئے 2 اہلکاروں سمیت 3 نوکری سے فارغ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل گلزار نے راجن پور کچے میں اغوا ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

ڈی پی او نے ایک بیان میں کہا کہ دوران انکوائری اہلکاروں کو قصور وار پایا گیا، ان اہلکاروں کی غفلت کے باعث پولیس کا تاثر خراب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں اہلکاروں نے بغیر اطلاع دیے چوکی چھوڑ دی تھی، چوکی چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو 26 مئی کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے مزید کہا کہ پکٹ انچارج اے ایس آئی عبدالرحمان بھی غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بازیاب کرالیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *