Categories
Breaking news

رات کا کرفیو برقرار رہےگا،لیکن موجودہ حالات کو چار مراحل میں تبدیل کیا جائے گا

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاون اور ایس او پیز پر سختی سے عمل میں 23 نومبر سے کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ رات کا کرفیو بدستور جاری رہے گا لیکن بارسلونا میں موجودہ حالات کو چار مختلف مراحل میں تبدیل کیا جائے گا ۔سپر مارکیٹ کا وقت فی الحال یہی رہے گا، صرف لوگوں کی انٹری کی تعداد تبدیل ہوتی جائے گی اور بڑی سپرمارکیٹس اور کمرشل سنٹر کم تعداد میں لوگوں کی آمد کے ساتھ کھل سکیں گے، ہر مرحلہ میں لوگوں کی تعداد بڑھتی جائے گی۔
ریسٹورنٹ میں پہلے مرحلےمیں 30 % باہر اور اتنے ہی اندر بیٹھنے کی اجازت ہو گی ٹائمنگ صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک !
دوسرے مرحلےمیں لوگوں کی تعداد 50% اور ٹائمنگ یہی رہے گی شام پانچ بجے تک !
تیسرے مرحلےمیں 50% لیکن ٹائمنگ رات 9 بجے تک کر دی جائے گی اور ڈلیوری سب مراحل میں رات گیارہ بجے تک رہے گی !
چوتھے مرحلے میں ریسٹورنٹ کی صورتحال وہی رہے گی۔
رات کے کرفیو کی صورتحال ایسے ہی رہے گی رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *