Categories
Breaking news

رابطہ کمیٹی اجلاس دوپہر 2 بجے بہادر آباد پر ہوگا

رابطہ کمیٹی اجلاس دوپہر 2 بجے بہادر آباد پر ہوگا

کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے عارضی مرکز بہادر آباد پر ہوگا،اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین شرکت کریں گے، جبکہ اسلام آباد میں موجودعامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور امین الحق کے علاوہ فیصل سبزواری ، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بہادرآباد مرکز سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 20 سے زائد نکات پر مبنی مطالبات حکومت اور اپوزیشن کےسامنے رکھے ہیں، رابطہ کمیٹی نے مذاکرات کا مینڈیٹ مذاکراتی کمیٹی کو دیا تھا، مذاکراتی کمیٹی طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی مذاکراتی کمیٹی کے کئے جانے والے معاہدے کی توثیق کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.