Categories
Breaking news

رئیل می نے سستا ترین 108 میگا پکسل کیمرا فون متعارف کرادیا

Advertisement
Advertisement

’رئیل می‘ نے دنیا کا سستا ترین فون متعارف کرادیا

دنیا بھر میں موبائل فونز میں کیمرے کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اچھے سے اچھے کیمرے کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی ’رئیل می‘ نے دنیا کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔

‘رئیل می‘ اگرچہ ماضی میں بھی درمیانے بجٹ کے فون متعارف کراتی رہی ہے، تاہم اب اس کی جانب سے انتہائی سستی قیمت کے فون متعارف کرائے گئے ہیں۔

رئیل می نے کمپنی کے اب تک سب سے بہترین کیمرا رزلٹ کے حامل فون ’8 پرو‘ اور رئیل می 8 کو ابتدائی طور پر ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا ہے اور امکان ہے کہ انہیں آئندہ ماہ تک یورپ سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

رئیل می کی جانب سے بھارت اور فلپائن سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں فون کو متعارف کرایا گیا ہے، جسے نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا کا سستا ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔

’رئیل می 8 پرو‘ میں چار کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل ہے جب کہ دوسرے کیمرے بھی عام فونز کے مقابلے زیادہ پکسل کے ہیں۔

تین مختلف رنگوں میں پیش کیے گئے رئیل می 8 پرو میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں 4500 ایم ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

ڈوئل سم کے حامل رئیل می 8 پرو کو 2 رینجرز یعنی 6 جی بی ریم اور 8 جی بی ریم میں متعارف کرایا گیا ہے اور ان میں میموری کارڈز اور چپ نصب کرنے کے جدید فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

کئی جدید فیچرز سے لیس رئیل می 8 پرو کی ایک خامی ہے کہ اس میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی سپورٹ نہیں دی گئی۔

رئیل می 8 پرو کو بھارت میں 18 ہزار روپے تک کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے کئی اسٹورز پر آن لائن بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس فون کی پاکستانی قیمت 22 سے 25 ہزار روپے کے درمیان ہے اور اسے دنیا کا 108 میگا پکسل کیمرے والا سستا ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے رئیل می 8 کو بھی متعارف کرایا ہے اور اس میں بھی 4 کیمرے دیے گئے ہیں مگر اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل ہے۔

رئیل می 8 کو بھی تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے 4 اور 6 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے مگر اس کی بیٹری 5 ہزار ایم ایچ ہے۔

سنیپ ڈریگن پراسیسر سے لیس رئیل می 8 میں ٹچ فیچرز کو زیادہ ایڈوانس بنایا گیا ہے جب کہ اسکرین ریشو کو بھی حریف کمپنیوں کے موبائل سے زیادہ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

رئیل می 8 کی بھارت میں قیمت 15 ہزار روپے تک جب کہ پاکستانی 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور اسے بھی ایشیائی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

رئیل می کے پیش کیے گئے دونوں موبائلز کو اب تک کے بہترین کیمرا کے حامل دنیا کے سستے ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *