
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے امداد علی اور کنیزاں بی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
جسٹس منظور احمد ملک نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 5 رکنی بینچ کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے خاتون سمیت دو مجرموںکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے دونوں کو پنجاب کے ذہنی امراض اسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ غلام عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیا۔
Table of Contents
x
Advertisement
سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر سے توقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں رحم کی اپیل پرفیصلہ کریں گے۔
عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فیصلے کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کرنے کا حکم دیا اور ذہنی مریض قیدیوں سے متعلق جیل رولز میں بھی ترامیم کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ وفاق اور صوبے ذہنی مریض قیدیوں کے لیے بہترین فرانزک ہیلتھ سہولیات شروع کریں، سزائے موت کے قیدیوں کی ذہنی کیفیت کی جانچ کے لیے ماہر نفسیات کابورڈ بنایا جائے، میڈیکل بورڈ ذہنی مریض قیدیوں کو سزائےموت نہ دینے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ وفاق اور صوبے زیرٹرائل ذہنی امراض میں مبتلا ملزمان کی بھی جانچ کے لیے میڈیکل بورڈ بنائیں، جیل حکام، سماجی ورکرز، پولیس اور ماہر نفسیات کے تربیتی پروگرام شروع کریں جب کہ صوبائی اور وفاقی جوڈیشل اکیڈمیز میں ججز، وکلا ء اور پراسیکیوٹرز کے لیے بھی تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں۔
عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فیصلے کی کاپی وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے۔
واضح رہےکہ امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئیں، امداد علی کو سال 2002، کنیزاں بی بی کو 1991 اور غلام عباس کو سال 2004 میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔
کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو 6 افراد کے قتل اور وہاڑی کے امداد علی پر بوریوالہ میں حافظ عبداللہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالتیں کھل گئیں، رینجرز، پولیس تعینات
اسلام آبادہائی کورٹ پر وکلاء کے دھاوا بولنے کے تیسرے روز عدالتیں کھل گئیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہیں۔
-
لاڑکانہ،5 سالہ بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-
انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے: کنور دلشاد
سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے حوالے سے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
-
داسو ڈیم پراجیکٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کیخلاف دھرنا موخر
ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم پراجیکٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کیخلاف دھرنا موخر کردیا گیا، انتظامیہ کی واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے شاہرائے قراقرم کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
-
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
-
کراچی:بلدیہ فیکٹری میں لگی آگ تین زندگیاں لے گئی
آگ پر 3 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فیکٹری میں 4 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
-
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب کرائے جائیں گے؟
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو کل طلب کرلیا
-
ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کے کیس کی سماعت آج ہوگی
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے
-
وزیر خارجہ شاہ محمود اور جمہوریہ چلی کے ہم منصب کا فون پر رابطہ
شاہ محمود قریشی نے چلی کے ہم منصب کو لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا
-
عبیدﷲ مایار کا بیان مضحکہ خیز ہے، کامران بنگش
کامران بنگش نے عبیدﷲ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی انکوائری کے لیے آزاد کمیشن بنائیں گے
-
سرکاری ملازمین کا آج اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان
چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمٰن باجوہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید اور علی محمد خان سے مذاکرات ہوئے
-
پاکستان اور برطانیہ میں گہرے تاریخی روابط ہیں، مونس الہٰی
حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں گہرے تاریخی روابط ہیں۔
-
بنوں میرانشاہ روڈ پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرملہ کے مقام پر بنوں میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی مریض کو لے کر بنوں آرہی تھی۔
-
وزیراعظم نے روز مرہ استعمال کی چیزوں کی سرکاری ریٹس پر عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز سے آٹے کی پروڈکشن بڑھانے کا پلان، فارمرز مارکیٹ میں اضافہ کے لیے کے پی اور پنجاب سے عملدرآمد پلان مانگ لیا
-
پشاور میں بی آر ٹی بس خراب ہونے کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی
پشاور کے بورڈ بازار کے قریب بی آر ٹی بس خراب ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
-
بلوچستان میں کورونا سے ایک مریض کا انتقال، 14نئے کیسز
بلوچستان میں کورونا وائرس سے آج ایک مریض کا انتقال ہوگیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے سے چودہ نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا انیس مریض صحت یاب ہوگئے۔