Categories
Breaking news

ذوالفقار علی بھٹو آج بلاول کی صورت میں زندہ ہے،ناصرحسین شاہ

Advertisement
جنگ نیوز

صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صورت میں زندہ ہے۔

ناصرحسین شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید بھٹو کے نظریات پر چلنےکی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، بھٹو کا نواسہ بلاول آج بھی نانا کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی صرف بات نہیں کی پر دیئے بھی، ملک کو پہلا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور مسلمانوں کی آواز بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، وہ بھٹو ہی تھا جس کی عظیم بیٹی بینظیر نے بھی عوام کے لیے جان کا نذرانہ دیا۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کے مزدوروں کو پہلی مزدور پالیسی دی، شہید بھٹو کسانوں اور طلبہ کے بھی حقیقی لیڈر تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *