Categories
Breaking news

دیہی اسپین میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائیں گے, ایلون مسک پرعزم

میڈرڈ (محمد نبی) تسلا اور سپیس X کے بانی اور ٹیکنالوجی انٹریرپرینیور ایلون مسک اسپین کے دیہی علاقوں میں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کی سٹارلنک کمپنی نے سیٹیلائٹس کی ایک بٹالین مدار میں چھوڑی ہے جو دنیا بھر میں تیز رفتار کنکشن مہیا کرتی ہے۔ مگر یہ خاص کر ان دور دراز علاقوں کو نیٹ فراہم کرتی ہے جہاں براڈ بینڈ کی رسائی کم یا نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس سروس کا ایک بیٹا ٹیسٹ امریکہ، کینیڈا سمت یوکے میں چل رہا ہے۔ ان ممالک میں 10,000 سے زیادہ صارفین سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اب سٹارلنک یورپی ممالک بشمول اسپین میں اپنی سروس مہیا کر رہی ہے۔ ہسپانوی سکیورٹی واچ ڈاگ کے ساتھ سٹارلنک کی دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ریگولیٹر کے مطابق پہلی کمپنی انٹرنیٹ سروس مہیا کرتی ہے۔ اس کا ہیڈ کواٹر آئرلنیڈ میں ہے۔ جب کہ دوسری کمپنی کا کام اوپریشنل نوعیت کا ہے جو فریکونسیز اور ڈیٹا سوئچ سے متعلق ہے۔ اس کا صدر دفتر میڈرڈ میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *