Categories
Breaking news

دیپیکا نے خود کو ‘غُنڈی‘ قرار دیدیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود کو غُنڈی قرار دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دلچسپ پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔دیپیکا پڈوکون نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر موسم سرما کی لگ رہی ہے کیونکہ اداکارہ نے سردیوں کی مناسبت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویر میں دیپیکا پڈوکون منہ میں ہاتھ لیے زمین پر بیٹھی ہیں اور کیمرہ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔دیپیکا پڈوکون نے اپنی تصویر کو ایک دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں اندرا نگر کی غُنڈی ہوں۔‘بالی ووڈ اسٹار کی بچپن کی تصویر کو اُن کے شوہر رنویر سنگھ، اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر بھارتی فنکار خوب پسند کررہے ہیں
دیپیکا نے اپنی تصویر صرف 18 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک دو کروڑ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *