Categories
Breaking news

دیر بالا: ایمبولینس دریا میں جا گری، 2 خواتین و بچی کی لاشیں نکال لی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے۔

ایمبولینس دریا میں گرنے کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دریا سے 2 خواتین 1 بچی کی لاش نکال لی گئی ہے، 1 بچہ لاپتہ ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مظفرگڑھ ، ایمبولینس نہر میں جا گری، مریض جاں بحق

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں مریض کو اسپتال لے جانے…

معلوم ہوا ہے کہ ایمبولینس میں سوار افراد پشاور سے مریض کو لے کر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

برفباری: لواری ٹنل کے قریب بس پھنس گئی

ادھر شدید برف باری کے باعث چترال سے پشاور جانے والی مسافر بس لواری ٹنل کے قریب پھنس گئی۔

رات بھر پھنسے مسافر آج صبح دوسری گاڑی میں دیر روانہ ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.