Categories
Breaking news

دہشت گرد افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں، ضیاء اللّٰہ لانگو

دہشت گرد افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں، ضیاء اللّٰہ لانگو

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے دوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں۔

اپنے بیان میں ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ آج بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ چکے ہیں، دہشت گردوں کی کمر توڑ دیں گے اور جلد امن و امان قائم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *