Categories
Breaking news

دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کے 7 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کے 7 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں فوجی کانوائے پر حملہ کیا جس کا جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں سات جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، جنید علی، اعجاز حسین، وقاص احمد، جواد امیر اور سپاہی ارشاد علی شامل ہیں۔

چھانگا مانگا سے بنی گالہ….کیا کپتان غلطی مانیں گے؟؟؟

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیدفاع وطنعلاقائیFATAوزیرستان

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.