Categories
Breaking news

دہشتگردوں کے پاس نیٹو فورسز کا جدید اسلحہ ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گزشتہ روز بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گیٹ پر داخلے کے لیے دہشت گردوں نے بارودی گاڑیاں استعمال کیں۔

پنجگور و نوشکی حملہ، دہشتگردوں کے بھارت و افغانستان میں رابطے تھے: ISPR

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں را بطے میں تھے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ کامیاب نہ ہو سکا، وہ جو ارادے لے کر آئے تھے ان میں بری طرح ناکام ہوئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور مکمل فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں سمجھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علاقے کنٹر، پکتیا اور خوست میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں۔

فورسز پر حملوں میں 4 اہلکار شہید، 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار شہید ہوئے، 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پنجگور میں ہوئے حملے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

شیخ رشید نے حزبِ اختلاف کے حوالے سے یہ کہا کہ اپوزیشن کچھ نہ کر سکی، حکومت کو ساڑھے 3 سال ہو گئے، سوا سال باقی رہ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *