Categories
Breaking news

دہری شہریت پر نااہلی بہت کیسز میں ہوچکی، سینیٹر علی ظفر

دہری شہریت پر نااہلی بہت کیسز میں ہوچکی، سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے فیصل واوڈا کی نااہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت پر نااہلی بہت کیسز میں ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ نااہلی کے فیصلے پر فیصل واوڈا کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق موجود ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ معلوم نہیں واوڈا نےقومی اسمبلی رکنیت سے پہلے دہری شہریت چھوڑی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نااہل قرار دیے جانے کے بعد فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جس کے بعد سینیٹ میں فیصل واوڈا کی نشست خالی ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *