Categories
Breaking news

دھوپ کے باعث شہباز کبھی ہیٹ، کاغذ یا چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی گرما گرمی اور پھر سورج کی تپش کے باعث قائد حزب اختلاف پریشان نظر آئے، شہباز شریف کبھی ہیٹ، کاغذ یا چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے۔

بنی گالا میں جادو ٹونے کیلئے مرغیوں کا منوں گوشت جلایا جاتا ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ یہ شخص ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے چینی اور دیگر مافیاز کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ تحفے میں ملی چیزیں بیچی وہ پیسا کہاں گیا، فرنٹ مین کون ہے ؟

سیاسی گرما گرمی کے ساتھ موسم بھی گرم، اسلام آباد کی چمکتی دھوپ میں شہباز شریف پریشان ہوگئے، کبھی کاغذ سر پر رکھا، تو کبھی ہیٹ پہنا، لیکن دھوپ سے بچاؤ ممکن نہ ہوسکا، پھر کسی نے چھتری دی تو شہباز شریف کو کچھ قرار آیا۔

چھتری ملنے پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بھی سائے میں آنے کی پیشکش کی، مگر بلاول نے مخصوص انداز میں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، جیسے کہہ رہے ہوں وہ جہاں اور جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.