Categories
Breaking news

دھونی بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈ ہیں: شاہد آفریدی

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ قرار دے دیا۔شاہد آفریدی نے انہیں کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے پر سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔‘شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *