Categories
Breaking news

دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پروازوں کا شیڈول متاثر

Advertisement

دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پروازوں کا شیڈول متاثر

دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، دبئی استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، روزانہ کی طرح آج بھی دھند کے باعث ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اندورن و بیرون ملک آمد و رفت کی متعدد پروازیں دھند کے باعث منسوخ ہوگئیں جبکہ دبئی استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روک دی گئیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی برٹش ایئرویز کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی اور دبئی، شارجہ اور ابوظبی سے لاہور آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور دبئی جانے والی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *