
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکا میں سابق سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔
کمیٹی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے موصول ٹیلی گرام پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق امریکا میں سابق پاکستانی سفیر نے ٹیلی گرام کے مندرجات پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے ٹیلی گرام موصول ہوا، سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔
اجلاس میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیراسد مجید اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے شرکت کی ، اس کے علاوہ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرمملکت امورخارجہ حنا ربانی کھر بھی اجلاس میں شریک تھیں۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی، سیکیورٹی ایجنسیز نےقومی سلامتی کمیٹی کو سازش کے ثبوت نہ ملنے سے آگاہ کردیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
لاہور ہائی کورٹ: حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ حلف نہ لیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت سے توقع ہےکہ وہ کسی فرد کو حلف کے لیے نامزد کریں گے۔
-
ایم این اے حسین الہٰی کو اپوزیش لیڈر نامزد کردیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی۔
-
شاہ فیصل سے بچی لاپتہ: گلی میں لگے کمیرے کے ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کرلیا گیا
پولیس کے مطابق جس جانب کیمرے کا رخ ہے وہاں سے دعا گزرتے نظر نہیں آئی، ممکنہ طور پر دعا کا گزر کیمرے کے دوسری طرف سے ہوا تھا۔
-
تحریک انصاف اور ق لیگ نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے، شاہ محمود قریشی
دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
اسپتال سے نومولود کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1 لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، ملزمان میں 2پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیں۔
-
پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قوانین کے مطابق منظور ہونگے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران کے استعفے ڈی سیل کردیئے ہیں، قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔
-
قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا
آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔
-
سالک حسین کے وزیر بننے پر چوہدری شجاعت کو مبارکباد کے فون
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنماؤں نے فون کرکے بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیر بننےپر مبارکباد دی ہے۔
-
امریکا کا پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے چار سالہ منصوبے کا آغاز
امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے دو کروڑ پینتس لاکھ ڈالر کی لاگت کے چار سالہ منصوبہ کا آغاز کردیا۔
-
وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
عمران خان کا حکومت گرانے کی سازش کا الزام، سیاسی و عسکری قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
-
ہیلی کاپٹر اسطرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ استعمال نہیں کرتے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ ہیلی کاپٹر سے سفر کے 8 لاکھ کے خرچے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
-
عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب
آپ کو آپ کے اعمالوں نے اقتدار سے نکالا ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب
-
ایوان صدر میں کفایت شعاری مہم، اشیاء نیلام
ایوان صدر اور صدارتی سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری مہم جاری ہے، پرانی اور ناقابل استعمال اشیاء کی نیلامی کی گئی۔
-
عمران خان نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہوریوں کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
-
سانحہ مری کیس: متعلقہ اداروں کی رپورٹس غیر تسلی بخش قرار
-
ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لے جانا ہو گا: سپریم کورٹ
چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لے کر جانا ہو گا۔