Categories
Breaking news

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

Advertisement
جنگ نیوز

ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹی ہے، پائپ لائن پھٹنے کے سبب کراچی کے علاقے گلشن حدید، بن قاسم، قائدآباد، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *