Categories
Breaking news

دکان پر کام کیا، کھیتی باڑی بھی کی، شاہنواز دھانی

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی طرح تگڑا بولر بننا چاہتے ہیں، دھانی نے بتایا کہ کرکٹ سے پہلےکھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے کھیل کی طرف آیا، دکان پر کام کیا کھیتی باڑی بھی کی۔شاہنواز دھانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور پھر پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ان کی شناخت بن گیا، شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
شاہنواز دھانی کہتے ہیں کہ پہلے شین بونڈ فیورٹ تھے لیکن وہ ریٹائر ہو گئے اب جوفرا آرچر رول ماڈل ہیں انہیں کاپی کرتا ہوں ۔شاہنواز دھانی کہتے ہیں کہ یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا، والد کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے وہ چاہتے تھے پڑھائی پر توجہ دوں، گاؤں کی منڈی میں کام کیا کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ کوچز کی مدد سے سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
دھانی کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف موقع ملا تو ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا خواب یہی تھا کہ جلد از جلد پاکستان کی جانب سے کھیلوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *