Categories
Breaking news

دپیکا پڈوکون کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں نیا فوٹوشوٹ

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے بعد سوشل میڈیا پر دپیکا پڈوکون کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے بھارت میں مشہور پاکستانی ڈریس ڈیزائنر، فراز منان کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔دپیکا پڈوکون پر فراز منان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ سنہری لباس خوب جچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے ڈیزائنر فراز منان کے چرچے پڑوسی ملک میں بھی یکساں ہیں۔اس سے قبل بھی فراز منان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات بھارتی اداکارائیں زیب تن کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.