Categories
Breaking news

دُعا زہرہ لاہور سے مل گئی

کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ لاہور سے مل گئی ہے۔

لاہور پولیس نے دُعا کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لاہور پولیس نے دُعا کی بازیابی کی اطلاع کراچی پولیس کو دیدی ہے۔

کراچی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ لاہور سے بازیاب ہوئی لڑکی دُعا زہرہ ہی ہے۔

دُعا نے لاہور پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دُعا کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا جائے گا جس میں وہ کراچی سے لاہور جانے سے متعلق بھی بتائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

والد دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی بازیابی سے متعلق پولیس نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سعود آباد سے لاپتہ لڑکی کیس پر پولیس کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کے تیسرے کیس میں والدین ابھی ایف آئی آر نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.