
برسوں کی کامیابیوں کے باوجود اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ (32 فیصد) بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے قومی ورکشاپ سے کیا جس کا موضوع ’اسکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے راستے بنانا‘ تھا۔
ورکشاپ کا اہتمام وفاقی وزارت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے کیا تھا۔
مقررین نے کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کی آبادی کے اندر گروپوں کے لیے چیلنجز مختلف ہوتے ہیں، کچھ غیر رسمی خواندگی کے پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور کچھ اسکول جانے کی عمر (5-16 سال) سے باہر ہونے کے قریب ہیں۔
ورکشاپ سے وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ ڈاکٹر فوزیہ خان سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے خطاب کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے میں درپیش کلیدی چیلنجوں کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے اس سلسلے میں تمام صوبوں کے کردار کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ تمام صوبوں کے لیے اسکول سے باہر بچوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کرنے میں ہاتھ ملانا کتنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے جدید اور عصری طریقوں کو اپنایا جائے۔
ورکشاپ میں موجودہ چیلنجوں کا ایک جائزہ، موجودہ مداخلتوں اور مجوزہ راستوں پر بحث اور نفاذ کے راستوں کے لیے نقشہ سازی کا جائزہ لیا گیا۔
صوبوں کی طرف سے پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے وعدے کیے گئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار ہوگیا۔
-
مونس الہٰی کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الہٰی کو غیر ذمے دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
-
سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر طاہر اشرفی کی شاہ سلمان کو مبارکباد
وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔
-
شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف سے ملاقات کےلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
-
انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں، ہم نے ہی تو پاور میں آنا ہے، عمران خان کا دعویٰ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار کا پاکستان پر اعتماد صرف الیکشن کرانے سے بحال ہوگا۔
-
عمران کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فیصل کنڈی
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔
-
نئے آرمی چیف کا تقرر اگلے 48 گھنٹے کی بات ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 48 اگلے گھنٹے کی بات ہے۔
-
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات
عمران خان نے پنجاب حکومت کو انگلش ٹیم کے دورے کے دوران بہترین سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
-
نواز، زردرای نے کوشش کی، عمران خان کی وجہ سے مارشل لا نہیں لگا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی باہر سے آواز بھی دے تو وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں لیکن ابھی وہ باہر ہی نہیں نکل رہے۔
-
آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔
-
چیف جسٹس ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیں، پی ایف یو جے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔
-
لاہور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
حافظ نعیم الرحمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی۔
-
عمران خان کے لانگ مارچ، دھرنے کا مقصد آرمی چیف تقرری پر اثر انداز ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے اور لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونا ہے۔