Categories
Breaking news

دو لاکھ سے زائد افراد کو کل ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

دو لاکھ سے زائد افراد کو کل ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاکہ الحمدللّٰہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ ٹوکن فراہم کرے گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کیلئے لوگوں کے رجسٹرڈ ہونے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب تک رجسٹرڈ کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

وفاقی وزیر نے عوام سے کہاکہ اگر 40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹرڈ ہوں، کورونا کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *