Categories
Breaking news

دو سیاسی جماعتوں کے درمیان میٹنگ اہم تھی، رانا ثنا

فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان میٹنگ اہم تھی، میٹنگ سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

5 فروری کو اپوزیشن کی دو بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہوئی اہم ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ میٹنگ میں یقیناً لانگ مارچ سے متعلق بات ہوئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کر سکتی، ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں، پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل ٹولے نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، میٹنگ میں اس سے متعلق بھی بات ہوئی ہو گی۔

رانا ثنا نے کہا کہ میٹنگ میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *