Categories
Breaking news

دوستوں کو قریب اور دشمنوں کو ان سے بھی زیادہ قریب, خبر میں جانئے مینڈک اور سانپ کی انوکھی کہانی

Advertisement
Advertisement

مینڈک کی سانپ پر سواری سانپ کو دیکھتے ہی ہر کوئی خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن مینڈک نے سانپ پر سواری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران ہوجاتے ہیں اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سانپ کی پیٹھ پر مینڈک سواری کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مینڈک بلا خوف و خطر سانپ کی پیٹھ پر سواری کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات (آئی ایف ایس) کے افسر سوسنتا نندا نے شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ’شکار شکاری پر سوار ہے۔

انہوں نے واقعے کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے دوستوں کو قریب رکھیں اور دشمنوں کو ان سے بھی زیادہ قریب۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مینڈک سانپوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصادم میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ ایک غیرمعمولی ویڈیو ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویتنام میں ایک ننھے چوزے نے سفید سانپ پر سواری کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *