دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا، جہاں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمن تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا، 27 میں سے 25 کھلاڑیوں نے کیمپ میں شرکت کی، پہلے روز بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی۔ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے ڈیوڈ ہیمپ اور بولنگ کوچ ارشد خان کا یہ پہلا اسائمنٹ ہے، سیریز کے لیے 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا۔
