Categories
Breaking news

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی آمد

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی آمد

دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز انتونو این 225 ماریہ آج پھر کراچی پہنچا ہے، فلائٹ اے ڈی بی 3859 نے 11 بج کر 27 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتونو این 225 ماریہ 20 اپریل 2018ء کو پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تھا۔

6 ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔

افواج کے انخلا کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا

دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے جو اطلاعات کے مطابق بھاری جنگی سازو سامان لے کر جمعرات کی سہہ پہر افغانستان سے روانہ ہوگا۔

انتونو این 225 ماریہ نے دسمبر 1988ء میں پہلی اڑان بھری تھی، یہ 32 سال پرانا اسٹریٹجک جہاز ہے۔

یوکرائن رجسٹریشن UR-82060 کے اس طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *