
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 37 لاکھ 18 ہزار 495 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 1 ہزار 600 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 975 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 91 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 72 ہزار 849 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 243 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 57 ہزار 855 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 58 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 42 لاکھ 6 ہزار 539 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 41 ہزار 97 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ 97 ہزار 31 ہو گئی۔
Table of Contents
پاکستان: کورونا وائرس کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہو گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 69 فیصد ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 66 ہزار 892 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 97 ہزار 722 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 48 لاکھ 41 ہزار 308 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 1 ہزار 480 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 6 ہزار 162 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 927 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 67 ہزار 291 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 374 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 393 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 32 ہزار 943 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 36 لاکھ 33 ہزار 925 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 26 ہزار 736 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 78 ہزار 174 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 27 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 7 لاکھ، اموات 15 ہزار سے متجاوز
- اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 719 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 952 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 365 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 69 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 816 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 877 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 66 ہزار 994 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
جہانگیر ترین PTI کے اہم ستون ہیں، فردوس عاشق اعوان
-
حکومت سے PP کی ڈیل نہیں ہوئی: سلیم مانڈوی والا
سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت سے پیپلز پارٹی یا کسی پارٹی کی ڈیل نہیں ہوئی۔
-
گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔
-
سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ
سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے آئی جی ویلفیئر نے 50 سے 59 برس تک کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
-
خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور میں نیب کورٹ نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
-
سلیم مانڈوی والا پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو ویکسین لگنے کی انکوائری جاری ہے، نوشین حامد
پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کاکہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو ویکسین لگنے کی انکوائری کی جارہی ہے، انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
-
خوشاب: عدالت جانے والے 4 افراد کا قتل
خوشاب میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا، تمام افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
-
وزیراعظم صرف خواتین کو روک سکتے ہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی وہ صرف خواتین کو روک سکتے ہیں۔
-
کراچی، حادثے میں کار مکمل تباہ، سوار محفوظ
کراچی میں عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی لیکن کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
-
نون لیگی کارکنوں کی شہباز شریف پر گل پاشی
رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا۔
-
لاہور: تھیٹر سیل، جعلی مجسٹریٹ گرفتار
لاہور میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر تھیٹر سیل کر دیئے گئے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہو گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 69 فیصد ہو گئی۔
-
سپریم کورٹ کراچی، پولیس کے مبینہ دھکے، ٹیچر مشتعل
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر اسکول اساتذہ اور دیگر کا احتجاج جاری ہے، پولیس اہلکار کے مبینہ دھکا دینے پرٹیچر غصے میں آگیا، پولیس اہلکاروں نے ٹیچر کو سمجھا بجھا کر غصہ ٹھنڈا کیا۔
-
بلوچستان، میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے
چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ 400 کے قریب امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ 1200 افراد پر مشتمل سپروائزری اسٹاف تعینات ہوگا۔
-
لاہور، بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا بلیک میلر گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کو پستول چلانے کی ترغیب دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔