Categories
Breaking news

دنیا نیوز یوکے یورپ کی 6ویں سالگرہ کا کیک چوہدری سکندرحیات گوندل کاٹیں گے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین سمیت یوکے یورپ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی اپنی آوازدنیا نیوز یوکے یورپ کی 6ویں سالگرہ کی تقریب 30جون شام 19:00 سات بجے قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ میں منعقد کی جائے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدراوورسیز فورم اسپین چوہدری سکندرحیات گوندل ہونگے۔ جبکہ سیاسی ،سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بھر پور شرکت ہوگی۔


دنیا نیوز اسپین کے نمائندہ ڈاکٹر قمرفاروق کی اسپین سے دنیا نیوز کی نمائندگی کو بھی اگست 2021 میں چھ سال مکمل ہونے کوہیں۔ ان 6 سالوں میں اسپین میں بسنے والے پاکستانیوں کی تمام سیاسی وسماجی، مذہبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ اسپین کی سیاست ،ثقافت اور تہذیب کو بھی اپنی پاکستانی کمیونٹی میں نمایاں کیا۔ اب تک 6 سالوں میں 877 ویڈیو رپورٹس نشر ہو چکی ہیں۔ جو ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ان 6 سالوں میں ناظرین کے بھر پور ساتھ اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر6ویں سالگرہ کا کیک مہمان خصوصی صدراوورسیز فورم اسپین چوہدری سکندرحیات گوندل کاٹیں گے۔اور تمام مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *