Categories
Breaking news

دنیا نیوز اور سماجی شخصیات کی کوششیں رنگ لائیں،3 پاکستانی شہداء کے لئے درکار فنگر پرنٹ بارسلونا پہنچ گئے

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست نیوز)دنیا نیوز ،چوہدری نوید وڑائچ ، خالد شہباز چوہان اور کامران خان کی کوششوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے کے بعد 3 پاکستانی شہداء کی میتیں پاکستان بھجوانے کے لئے اسپانش عدالت کو فنگر پرنٹس درکار تھے جو آج منگوا لئے گئے ہیں۔
تمام پاکستانی مقامی ادارے اس بات پر مصر تھے کہ یہ کام تین سے پانچ ہفتوں میں ہوگا لیکن سماجی شخصیات چوہدری نوید وڑائچ ، خالد شہباز چوہان ، کامران خان ، دنیا نیوز اسپین کے ڈاکٹر قمرفاروق،بارسلونا میں موجود شہدا ء کے وارثین اور دوستوں کے بھر پور احتجاج سے دو دن میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ اب الحمد اللہ بہت جلد بارسیلونیتا میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 3 پاکستانی شہید ہو گئے تھے ان کی میتیں پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *