Categories
Breaking news

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 55 لاکھ 36 ہزار 40 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 11 ہزار 915 ہو گئیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 520 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 53 لاکھ 76 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 829 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 196 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 90 ہزار 940 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 196 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 85 لاکھ 61 ہزار 427 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان:کورونا وائرس کیسز 4 لاکھ 10ہزار ہو گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 39 ہزار 227 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 لاکھ 71 ہزار 780 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 75 ہزار 307 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 64 لاکھ 87 ہزار 516 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 41 ہزار 607 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 75 ہزار 546 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 54 ہزار 140 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 57 ہزار 331 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 46 ہزار 38 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 93 ہزار 591 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 60 ہزار 113 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 74 ہزار 134 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 58 ہزار 38 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 64 ہزار 829 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 305 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 47 ہزار 732 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 305 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 43 ہزار 322 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 930 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 102 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس 1 دن میں 75 جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 79 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 72 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 584 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 51 ہزار 507 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *