دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 1 ہزار 190 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 1 لاکھ 98 ہزار 981 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 595 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 96 لاکھ 38 ہزار 35 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 2 ہزار 750 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 95 ہزار 458 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 85 ہزار 289 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 324 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 95 لاکھ 7 ہزار 419کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

Table of Contents
حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، جبکہ صرف 6 روز میں 25 افراد اس وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 42 ہزار 662 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 27 ہزار 26 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 80 ہزار 453 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 36 ہزار 313 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 45 ہزار 893 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 97 ہزار 711 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 57 ہزار 567 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 51 ہزار 372 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 63 ہزار 506 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 9 ہزار 455 ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 63 ہزار 387 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 5 ہزار 873 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 977 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار 673 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 47 ہزار 624 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 41 ہزار 439 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 40 ہزار 606 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 89 ہزار 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 32 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 23 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 583 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز، 71 اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 116 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 701 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 724 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 124 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 116 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
PDM کا جلسہ، مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں پہنچا دی گئیں
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوارکو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں مینارِپاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔
-
13 دسمبر کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔
-
پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس اور این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
-
بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد نون لیگی MPA مستعفی
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔
-
حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، جبکہ صرف 6 روز میں 25 افراد اس وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
-
مسلم لیگ نون کےمزید 5 اراکین نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے
مسلم لیگ نون کے5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیئے۔
-
پنجاب: قومی شاہراہ پر دھند سے حدِ نگاہ کم، ٹریفک متاثر
پنجاب میں قومی شاہراہ پر دھند ہی دھند کا راج ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
-
کراچی: عبد اللّٰہ کالج کے قریب حادثہ، نجی چینل کا آپریٹر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبد اللّٰہ گرلز کالج کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کا ڈی ایس این جی آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
-
رحیم یارخان: موٹر وے پر بس، ٹریلر ،کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں موٹر وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز، 71 اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 116 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
-
فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایئرچیف
انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہے گی۔
-
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔
-
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ
شام کے وقت آسمان پرگہرے بادل چھاگئے جس کے بعد رات کو پہلے بوندا باندی اور پھر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
-
کندھ کوٹ: 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 نوجوان گرفتار
پولیس کے مطابق زیادتی کے شکار لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اہم ملاقات آج شیڈول
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی ملاقات کےبعد آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی ۔
-
مری میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد
ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جسکے بعد برف باری دیکھنے کیلیے سیاح امڈ آئے ہیں۔