Categories
Breaking news

دنیا میں رہنے لائق بہترین دس شہر، ایشیا بحر الکاہل کے آٹھ شہر شامل ہیں

دنیا میں رہنے لائق جن بہترین دس شہروں کی نئی درجہ بندی کی گئی ہے اس میں ایشیا بحر الکاہل کے آٹھ شہر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کی وبا کو اتنے بہتر طریقے سنبھالا اور قابو کیا کہ اکنومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) نے اس برس دنیا کے بہترین رہنے لائق جن دس نئے شہروں کا انتخاب کیا ہے اس میں اس کا شہر آکلینڈ سر فہرست ہے۔

اکنومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے عالمی سطح پر رہائش کی درجہ بندی سے متعلق سن 2021 کی جو رپورٹ شائع کی ہے اس کے مطابق نیوزی لینڈ کا آکلینڈ رہنے لائق دنیا کا بہترین شہر ہے۔اس درجہ بندی کے مطابق آکلینڈ کے بعد جاپان کا شہر اوساکا، آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ، ٹوکیو اور ویلنگٹن بھی رہائش کے لیے ایشیا کے بالترتیب بہترین پانچ شہر ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وبا کے دور میں لاک ڈاؤن کے سبب متعدد یورپی شہروں میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔

اکنومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا، ”نیوزی لینڈ کے سخت لاک ڈاؤن نے اس کے معاشرے کو دوبارہ جلدی کھولنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے آکلینڈ اور ویلنگٹن جیسے شہروں کے باسیوں کو پھر سے اسی طرح کی طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا جو وبائی امراض سے پہلے ہوا کرتی تھی۔”

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے علاوہ اس کا شہر پرتھ، میلبورن اور برسبین بھی دس سب سے بہترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کی سب سے اہم وجہ یہی بتائی گئی کہ آسٹریلیا نے بھی وبا کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *