Categories
Breaking news

دنیا بھر میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر، 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد زیر علاج ہیں

Advertisement
Advertisement

 دنیا بھر میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر، 2 کروڑ 53 لاکھ  سے زائد زیر علاج ہیں

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 311 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 8 ہزار 620 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 593 اور ایک کروڑ 58 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 328 اور 85 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 35 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 37 ہے۔

برطانیہ میں 34 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 89 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 686 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 92 ہزار 963 افراد متاثر اور 24 ہزار 161 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 23 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 82 ہزار 554 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *