Categories
Breaking news

دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں

دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیںپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے، اقوام متحدہ کو73 سال…

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 5 جنوری یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر پیغام#KashmiriLivesMatter#IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/MZmOXeCPDq

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 5, 2022

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے ، آزادانہ اور منصفانہ رائےشماری سے فیصلہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جرائم اور مقبوضہ کشمیر میں اس کے انسانیات کے خلاف جرائم کا نوٹس لے۔

The UNSC commitment of a UN-supervised plebiscite in Kashmir remains unfulfilled as the Hindutva Modi govt brazenly violates UNSC resolutions, int humanitarian laws & int conventions incl 4th Geneva Convention; & commits war crimes by seeking to alter status & demography of IIOJK

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت قبضے اور ظلم کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر ایک بار پھر کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *