Categories
Breaking news

دنیا بھر سے مکمل ویکسین لینے والے سیاح کب تک اسپین آسکیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

میڈرڈ (محمد نبی) جمعہ کے روز ہسپانوی وزیراعظم سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ 7جون کے بعد دنیا کے کسی بھی ملک سے سیاح اسپین کا رخ کر سکیں گے۔بشرطیکہ انہیں ویکسین لگ چکی ہو۔ انہوں نے میڈرڈ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سیاحتی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین 7 جون کے بعد کسی بھی ملک کی تفریق سے قطع نظر ہر قسم کے ویکسینیٹد سیاحوں کا خیر مقدم کرے گا۔ ہسپانوی وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگلے ہفتے سے برطانوی مسافروں کو تعطیلات پر اسپین آنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی شہریوں کو کورونا منفی ٹیسٹ کی شرط یا کسی دوسری پابندی کے بغیر اسپین آنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ برطانیہ سیاحت کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہوتا ہے جہاں سے سب سے زیادہ سیاح اسپین آتے ہیں۔ تاہم اسپین سے برطانیہ جانے والے مسافروں پر کچھ پابندیاں لاگو کر رکھی ہیں۔ ان میں پابندیوں میں پہنچنے پر قرنطینہ اور کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *