Categories
Breaking news

دنیا بھرمیں7 کروڑ 90 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار

 More than 79.53 million people worldwide are affected by Corona

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 90 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 37 ہزار 630 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 56 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب…

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 778 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 264 اور 73 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 29 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 52 ہزار 461 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر اور 61 ہزار 978 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 20 لاکھ 43 ہزار 704 افراد متاثر اور 18 ہزار 351 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں 21 لاکھ 49 ہزار کورونا کیسز اور 69 ہزار 51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 70 ہزار 395 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *