Categories
Breaking news

دعوت اسلامی کی جانب سے فیونرل سروسز فنڈ(FSF)کے آغاز

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کمیونٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔ اسپین میں دعوت اسلامی نے وفات پا جانے والے پاکستانیوں کے لئے تدفین کا انتظام کیا ہے۔جو شرعی اصولوں کے مطابق ہوگی۔دعوت اسلامی کی جانب سے فیونرل سروسز فنڈ(FSF)کے آغاز پر نگران کابینہ اسپین وڈنمارک مولانا محمد اسید (Usaid) رضا عطاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔جن لوگوں کے پاس کام نہیں،یا جو لوگ کسی بیماری کی وجہ سے ممبرشپ حاصل نہیں کرسکتے،وفات کی صورت میں ان کی تدفین کے تمام اخراجات ادا کئے جائیں گے اورمیت پاکستان بھیجنے کی ذمہ داری اور ساتھ جانے والے مسافر کی ائیرٹکٹ مفت دی جائے گی۔

دین کےعین مطابق میت کا غسل سے تدفین تک تمام مراحل احسن طریقہ سے ادا کئے جائیں گے۔الحمدللہ جو لوگ اس کی ممبرشپ لینا چاہیں جنہیں اللہ نے دیا ہے وہ بھی اس کار خیر میں حصہ لیں جو مخیر حضرات ہیں وہ اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ق اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ، میاں ذاکر عباس، شاہین ملک اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *