Categories
Breaking news

دعا کیس: گھر کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں

دعا کیس: گھر کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہ فیصل ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کے گھر کا دورہ کیا، جہاں اس کی سوشل میڈیا ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے گھر کا ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے دورہ کیا۔

شاہ فیصل سے بچی لاپتہ: گلی میں لگے کمیرے کے ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کرلیا گیا

پولیس کے مطابق جس جانب کیمرے کا رخ ہے وہاں سے دعا گزرتے نظر نہیں آئی، ممکنہ طور پر دعا کا گزر کیمرے کے دوسری طرف سے ہوا تھا۔

سربراہ ایف آئی اے کرائم سرکل سندھ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فارنزک ماہر، ٹکنیکل اینالسٹ، ماہر نفسیات اور تفتیشی افسر شامل تھے۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ٹیم نے دعا زہرہ کےاہل خانہ سے بات چیت کی اور لڑکی کی سوشل میڈیا ہسٹری، آن لائن گیم کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میلنگ سرور سے ہنگامی بنیاد پر رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم نے کمپنی سے بھی ڈیوائس کی نقل وحرکت کی تفصیلات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.