
کراچی سے لاہور جاکر نکا ح کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں نئی معلومات سامنے آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا 17 اپریل کو لاہور پہنچی، اسی روز شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کردیا، دعا کے والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دکھایا، کراچی پولیس نے نکاح نامہ 23 اپریل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو بھجوایا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے دعا کو تلاش کرنے میں سُستی دکھائی، نکاح نامے پر رائے ونڈ کا ایڈریس ہونےکے باوجود وہاں کسی کو نہیں بھجوایا گیا، دعا کو تلاش کرنے کا اصل کام اوکاڑہ پولیس نے کیا۔
نکاح نامے پر درج گواہ کے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو دعا کا پتہ چلا، جس کے بعد اوکاڑہ پولیس نے لاہور پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد نے مبینہ طور پر کراچی پولیس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ دعا زہرہ کراچی سے غائب ہوئی ہم کیسے تلاش کریں، اپنی ٹیم بھجوائیں۔
ذرائع کے مطابق دعا نے اوکاڑہ پولیس کو بیان دیا کہ اس نے 17 اپریل کو شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کر دیا جس کے بعد اس کے والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دکھایا۔
25 اپریل کو کراچی پولیس نے ہی میڈیا کو بتایا کہ دعا زہرہ کے بارے میں لاہور پولیس کو بتادیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے نکاح نامے پر رائے ونڈ کا ایڈریس ہونے کے باوجود وہاں کسی کو نہ بھجوایا گیا۔
نکاح نامہ ملنے کے باوجود لاہور پولیس نے پریس ریلیز جاری کی کہ دعا زہرہ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔
دعا زہرہ کو تلاش کرنے کا اصل کام اوکاڑہ پولیس نے کیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے حویلی لکھا پولیس نے نکاح نامے پر درج ایک گواہ کے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو لڑکی کا پتہ چل گیا۔
اوکاڑہ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد لاہور پولیس کو بتایا جو اسے لاہور لے آئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کی مدت میں توسیع
قومی ائر لائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، 28 اپریل 2022 سے اگلے 6 ماہ کی توسیع پر مبنی ایڈمن آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
-
ریحام خان کا سابق وزیراعظم کی حمایت کرنے والے فنکاروں سے سوال
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کیا برطرف وزیراعظم کے حمایتی فنکاروں میں سے کسی نے مسجد نبوی کے توہین آمیز واقعہ کی مذمت کی ہے؟
-
جلد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کروں گا، جہانگیر ترین
ترجمان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔
-
عمران خان، شیخ رشید کے سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی لگائی جائے، فیصل کنڈی
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان اور شیخ رشید کے سعودی عرب میں داخلے پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
-
رانا ثناء اللّٰہ نے مسجد نبوی واقعے کو پلانٹڈ قرار دے دیا
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جو کہتے رہے ہیں، فواد چوہدری، شہبازگل اور شیخ رشید کے بیانات ہیں، راشد شفیق اس عمل کے بعد قبول کررہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ دوبارہ بھی کریں گے۔
-
مسجد نبوی میں نازیبا الفاظ کا الزام، 5 پاکستانی شہری مدینہ منورہ میں گرفتار
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے احاطے میں نازیبا الفاظ کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔
-
جامعہ کراچی میں 50 فیصد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف
-
مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر کا بیان
صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ واقعےکےحوالے سے سوشل میڈیا اور ٹی وی پر میرا اور انیل مسرت کا نام لیا جا رہا ہے، میں اور انیل مسرت دو روز پہلے عمرے کےلیے آئے تھے۔
-
فرنچ اوپن میں روس، بیلاروس کو شرکت کی اجازت دی جائے گی
فرنچ اوپن میں روس اور بیلاورس کے ٹینس کھلاڑیون کو شرکت کی اجازت دے دی جائے گی۔
-
شاہ زین بگٹی نے مسجد نبوی میں بدتمیزی کرنے والوں کو معاف کردیا
وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگتی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والوں نے حقیقی مدینہ کی بے حرمتی کی ہے۔
-
عدلیہ کے خلاف مہم: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی کے بیورو چیف کو طلب کرلیا
عدالت نے ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سابق صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
-
جھوٹ، بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا، سینیٹر ساجد میر
جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا۔
-
لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے کا حکم
جسٹس جواد حسن نےحمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
سندھ حکومت کی قانونی رائے طلبی پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا جواب
سندھ حکومت کی جانب سے مانگی گئی قانونی رائے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دے دیا۔
-
عید کا چاند کس دن نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1-5 سے ہرادیا
دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا،قومی ٹیم اتوار کو اسپین روانہ ہو گی۔