Categories
Breaking news

دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کیلئے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کیلئے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت میں دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کے دوران مدعیٔ مقدمہ اور ملزم کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے۔

مدعی کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ بچی کی میڈیکو لیگل رپورٹ تفتیش میں ضروری ہے، ہم راضی ہیں کہ بچی کی میڈیکو لیگل رپورٹ بنوائی جائے۔

دعا زہرا کے تمام سسرالی بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی لڑکی دُعا زہرا سے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے ظہیر کے بھائی شبیر کی بینک اکاؤنٹس بحال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ظہیر کی فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *