Categories
Breaking news

دس سالوں میں مالاگا صوبے کے 14 ساحلی شہروں میں 98 فیصد آبادی میں اضافہ

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)2010 سے لے کر 2020 تک مالاگا صوبے کی آبادی میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صوبے میں 76000 نئے باشندے آباد ہوئے۔ جب کہ پیشین گوئی کی جاتی ہے کہ آئندہ پندرہ سال میں 128,000 مزید آبادی میں اضافہ ہوگا۔
تاہم صوبے کی آبادی میں اضافے کا ایک دوسرا سنگین پہلو یہ ہے کہ یہ آبادی مالاگا کے ساحل پہ موجود 14 شہروں میں رہائش پزیر ہے۔ ان اعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کی آبادی غیر متوازن طور پر بڑھ رہی ہے۔ جن شہروں میں سب سے زیادہ آبادی بڑھی ہے، ان میں مار بیا، فوئنگیرولا، مالاگا شہر، مجاس وغیرہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال کے عرصے میں مار بیا کی آبادی میں 4200 اضافہ ہوا ہے جب کہ مالاگا شہر کی آبادی 3800 کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح میجاس میں 2600، فونگیرولا میں 2500 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ساحل پہ واقع شہروں میں اس بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد میں آباد کاری بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *