
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دسمبر گزر گیا، جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا، اپوزیشن اراکین کےاستعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فروری اورمارچ بھی آئیں گے اور گزر جائیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی، پہلے ہی کہا تھا اس اتحادکی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔
Table of Contents
x
Advertisement
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے، فضل الرحمٰن اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہزادے کے خواب کی تعبیر سے پہلے ہی اس کے اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی، یہ لوگ ابو بچاؤ تحریک میں ہرحربہ آزماچکے، انہیں رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اب بوکھلاہٹ کا شکارپی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، سدھارنے کی باتیں کرنے والے بتائیں ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پچاس سال سے ان کے آباؤ اجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے، یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اوراین آر او چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے این آر او کسی صورت ممکن نہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اردوان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
-
بزدار صاحب! آپ کے رشتے دارترقی کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتے ہیں کہ بزدار صاحب! پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں۔
-
بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر نیا ڈاکا ڈالا گیا،مفتاح اسماعیل
رہنمامسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل کا بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 1 روپے95 پیسےبڑھا کرعوام کی جیب پر200 ارب کا نیا ڈاکا ڈالا گیا۔
-
پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں، اتنے ہی بیانیئے ہیں: گورنر پنجاب
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیئے ہیں۔
-
پاکستان : کورونا وائرس کے کیسز میں 1 بار پھر نمایاں کمی
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
-
کل کی نسبت آج کراچی کا موسم زیادہ سرد
کل کی نسبت آج کراچی کی سردی میں اضافہ ہوا ہے، شہرِ قائد میں درجۂ حرارت پھر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، خنکی بڑھ گئی۔
-
پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی: بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔
-
کراچی سمیت سندھ میں 6 دن بعد CNG دستیاب
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 6 روزہ بندش کے بعد آج صبح 8بجے کھول دیئے گئے۔
-
تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، اعظم خان سواتی
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا۔
-
پنجاب: فائرنگ سے 3 افراد، مقابلے میں 2 سگے بھائی ہلاک
پنجاب بھر میں مجرم بے قابو ہو گئے، فائرنگ سے 3 افراد اور پولیس مقابلے میں 2 سگے بھائی مارے گئے، 3 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں جبکہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔
-
کراچی: شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن، 4 زیرِ حراست، 1 گرفتار
کراچی کی شیریں جناح کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی: 2 سال قبل اغواء ہوئی لڑکی منگھو پیر سے بازیاب
کراچی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے 2 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔
-
لاہور: ڈمپر کی ٹکر، 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور کے گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
-
ریلوے اراضی واگزار کرائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
-
ڈی جی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
ڈیرہ غازی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
سائبرین ہواؤں کے باعث کوئٹہ، قلعہ عبداللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات مستونگ، پشین اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے