Categories
Breaking news

درآمدات میں کمی کا سلسلہ، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں: مشیرِ تجارت

مشیرِ تجارت مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں۔

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی۔ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں، جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی برآمدات بڑھ کر 15.125 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات 12.110 ارب ڈالر تھیں۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جلد شیئر کی جائیں گی۔

Early indications are that the growth in imports has started to decrease. ?? imports during Dec 2021 decreased ? to USD 6.9 billion as compared to USD 7.9 billion in Nov 2021. This is a decrease of USD 1 billion. The import projection for Dec 2021 was USD 6.2 billion. 1/4

— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 2, 2022

Leave a Reply

Your email address will not be published.