
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ دبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے، ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورحساب لیا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔
بزنس مین عمر فاروق کے دعوؤں کے بعد اہم سوالات پیدا ہوگئے
پروگرام میں پہلا سوال یہ اٹھایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ذریعے عمران خان نے کیوں ان تحائف کو بیس لاکھ ڈالرز کیش میں بیچا؟
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سرکاری” صادق اور امین“ مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی۔
حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا اور کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کی بچوں سے 4 سال بعد ملاقات
اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی 4 سال بعد اپنے بچوں سے سندھ ہائی کورٹ میں ملاقات ہو گئی۔
-
شیخ رشید مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو توہین مسجد نبوی واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔
-
15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، 15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے۔
-
عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔
-
پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کیخلاف درج مقدمات پر مکمل تحقیقات کریں گے، سی پی او راولپنڈی
سی پی او راولپنڈی ایس شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کے خلاف جو مقدمات درج ہوئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔
-
دفاعی نمائش کا دوسرا روز، 64 ممالک اپنی مصنوعات کیساتھ شریک
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیازکے گیارہویں ایڈیشن کے دوسر ے روز بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد جاری ہے۔
-
فرح اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی قرارداد جمع
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
-
ارشد شریف قتل کی پولیس تحقیقات میں تضادات ہیں: کینین رپورٹر
کینیا کے نیوز چینل کی کرائم رپورٹر نگینہ کروری نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی کینیا پولیس کی تحقیقات تضادات سے بھری ہوئی ہے۔
-
وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ کی لکی مروت حملے کی شدید مذمت
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور 6 پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
کراچی: گولیمار کے گھر میں گیس دھماکا، میاں، بیوی،3 بچے زخمی
کراچی کے علاقے نیا گولی مار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتونِ خانہ اور ان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
-
ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کی FIA میں طلبی کے نوٹسز معطل
لاہور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
-
لاہور: اورنج لائن ٹرین اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا
لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔
-
لکی مروت: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید
خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
-
سعودی عرب سے عمران خان کو ملے تحائف کی تصاویر منظرِ عام پر
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔
-
بزنس مین عمر فاروق کے دعوؤں کے بعد اہم سوالات پیدا ہوگئے
پروگرام میں پہلا سوال یہ اٹھایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ذریعے عمران خان نے کیوں ان تحائف کو بیس لاکھ ڈالرز کیش میں بیچا؟
-
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی خودکشی کی کوشش
پولیس کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے دوران ایک مسافر سلیمان کی دوسرے مسافر سے ہاتھا پائی ہوئی