Categories
Breaking news

دبئی میں غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ منظور، دس سالہ رہائش کی اجازت

Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

گولڈن ویزہ کے حامل افراد کو امارات میں دس سالہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص پیشوں سے متعلق افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد کے علاوہ، ڈاکٹرز، کمپیوٹر انجینئر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور بائیو ٹیکنالوجی کے حامل افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ گولڈن ریزیڈنسی ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کے اہلخانہ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

گولڈن کارڈ ایک طویل مدتی رہائشی پروگرام ہے جس کا اعلان وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے مئی 2019 میں کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *